یمن جنگ بندی، سعودی فرمانروا کی جانب سے 540 ملین کی امداد کا اعلان

جمعرات 14 مئی 2015 14:42

یمن جنگ بندی، سعودی فرمانروا کی جانب سے 540 ملین کی امداد کا اعلان

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) یمن میں سعودی عرب اور باغیوں کی جانب سے پانچ روزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے،سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے یمن کے لیے 540 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پانچ روزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران اور یمن کے شہر تعز میں حوثیوں باغیوں اور سعودی فورس میں گولہ باری کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ادھر شاہ سلمان نے یمن کو 540ملین ڈالر کی امداد مہیا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی جانب سے 274 ملین ڈالر امداد کی اپیل کے بعد سعودی عرب کی جانب سے یہ امدادی رقم یمن کو فراہم کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :