سیکرٹری تعلیم سکولز نے پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں ایک مضمون میں فیل طلبا کو اگلی کلاس میں ترقی کی منظور ی دیدی

جمعرات 14 مئی 2015 15:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب طرز پر پنجم اور ہشتم کے لیے ایک مضمون میں فیل ہونے والے طلبا وطالبات کو اگلی کلاس میں ترقیاب کرنے کی منظور ی دیں ۔عوامی حلقے۔ ایک مضمون میں نرمی سے ضلع مظفرآباد کے 300طلبا وطالبات ترقیاب ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی ایلیمنٹری بورڈ کے تحت لیے گئے امتحان میں جن طلبا وطالبات کا ایک مضمون فیل ہے انکو فل فیل کر دیا جاتا ہے حالانکہ پنجاب اور پاکستان کے دیگر صوبوں میں ایک مضمون میں فیل ہونے والے کو اگلی کلاس میں ترقیاب کر دیا جاتا ہے۔

عوامی حلقوں نے سیکرٹری تعلیم سکولز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کا نوٹس لیں اور ایک مضمون میں فیل ہونے والوں کو ترقیاب کریں تاکہ طلبا کا وقت ضائع نہ ہو۔ ایک مضمون میں نرمی دینے سے صرف ضلع مظفرآباد کے 300طلبا وطالبات اگلی کلاسوں میں ترقیاب ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :