نیپال زلزلہ، امدادی کاموں کے بجائے امریکی ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری،ڈرون بھی روانہ کردیا گیا

جمعرات 14 مئی 2015 16:21

نیپال زلزلہ، امدادی کاموں کے بجائے امریکی ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری،ڈرون ..

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) مشرقی نیپال میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی بڑی تعدادامدادی کاروائیوں کے دوران امریکی میرینز کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف ہے ، ٹیم نے ایک ڈرون بھی اس کام کیلئے روانہ کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق نیپال کی وزارتِ داخلہ کے مطابق چند روز قبل 7.3 کی شدت کے زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اب بڑھ کر 91 ہوگئی ہیں۔

امریکی، بھارتی اور نیپالی فوجی ہیلی کاپٹرز اور 400 نیپالی سپاہیوں کی ایک بٹالین امریکی ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف ہیں۔اس طرح وسائل کو امدادی کاموں سے دور کردینے پر سخت تنقید بھی کی جارہی ہے۔نیپال کی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ پچیس اپریل کی تباہی سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا تھا، اور اب حالیہ زلزلے نے ملک کے مشرقی اور دور دراز پہاڑی علاقوں میں جاری امدادی کاموں کو مزید مشکل بنادیا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرین کی امدادی کاموں کے دوران لاپتہ ہونے والے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کی تلاش کا کام تیز کردیا گیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر پر آٹھ افراد سوارتھے۔وزارتِ داخلہ کے اہلکار لکشمی پرساد کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش سے وسائل امدادی کاموں سے دور ہوجانے کا خدشہ ہے۔امدادی کارکن اور امدادی سامان نیپال کے دور دراز حصوں میں بہت سست رفتار سے پہنچ رہا ہے، جہاں بہت سی سڑکیں تودے گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں۔ایک 18 برس کے دیہاتی بھگوت گورنگ سے جب پوچھا گیا کہ ان تک کوئی امدادی کارکن پہنچے تھے، تو انہوں نے کہا ”آپ پہلے شخص ہو جنہیں ہم نے یہاں دیکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :