گوجرہ محفل نعت پر دھاوا بولنے والوں کو تبدیل نہیں معطل کیاجائے ‘ملک ظفر اقبال

جمعرات 14 مئی 2015 16:44

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نیلم کے نوجوان راہنما ملک ظفر اقبال نے کہاہے گوجرہ محفل نعت پر دھاوا بولنے والوں کو تبدیل نہیں معطل کیاجائے ، حضرت میاں محمد شفیع جھاگوی کے آستانے سے غریبوں کودرد کی دواملتی ہے ،میاں محمدشریف جھاگوی پربے بنیاد مقدمہ درج کرنااہل اسلام کیخلاف سازش ہے ۔

حکومت آزادکشمیر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیکر تحقیقات کرے اور قصور وار آفیسران کو تبدیل کرنے کے بجائے معطل کیاجائے ۔خطہ کشمیر میں اسلام دشمنوں کی کوئی گنجائش نہیں، محفل نعت کوذاتی عناکامسئلہ بناکر معزز اور بزرگ شہریوں کو بے جاکیسز میں الجھانا بدترین ظلم ہے ۔ چیف جسٹس آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، انسپکٹرجنرل پولیس پرمشتمل غیر جانبدارانہ تحقیقاتی کمیٹی گوجرہ واقعہ کی چھان بین کرتے ہوئے ملوث آفیسران کیخلاف کارروائی کیلئے تحریک کرتے ہوئے معطل کرے ۔

(جاری ہے)

ظفراقبال ملک کاکہنا تھا کہ پاکستان وآزادکشمیر کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی ہے ۔ نعت سے کسی بھی مسلمان کو روکانہیں جاسکتا نبی کے غلامان کے سرکٹ سکتے ہیں لیکن جھک نہیں سکتے انہوں نے کہاکہ گوجرہ کے مقام پر محفل نعت شریف کے دوران کچھ انتظامیہ آفیسران نے ذاتی عنا کامسئلہ بناکر میاں محمدشریف جھاگوی پر بے بنیاد مقدمات درج کرواکرنبی کے غلاموں کوذکر نبی سے دور کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ بااثر اور سیاسی جماعتوں کے جلسوں میں استعمال ہونے والے لوڈسپیکر کاآزادانہ استعمال جبکہ مساجد اور محفل نعت میں چاردیواری کے اندر بھی کچھ عناصروں کو ہضم نہیں ہورہاہے ۔ انہوں نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے کہ گوجرہ واقعہ میں ملوث اہلکاران کو معطل کیاجائے ۔