آزادکشمیر کا کرپٹ مجاور وزیراعظم بھٹو شہید اور بی بی شہید کے نظریات کا قاتل ہے ‘آج آزادخطہ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں ڈاکوؤں ،لٹیروں ،بدمعاشو ں اور ٹاؤٹوں کی حکومت ہے

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما امیدوار قانون ساز اسمبلی ہمایوں زمان مرزا کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 14 مئی 2015 16:44

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما امیدوار قانون ساز اسمبلی ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا کرپٹ مجاور وزیراعظم بھٹو شہید اور بی بی شہید کے نظریات کا قاتل ہے آج آزادخطہ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں بلکہ ڈاکوؤں ،لٹیروں ،بدمعاشو ں اور ٹاؤٹوں کی حکومت ہے آزاد خطہ کے بعض وزراء مشیران مظفرآباد ،میرپور اور اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں رنگین محفلوں اور عیاشیوں میں مصروف ہیں بیوروکریسی اور ڈبو وزیراعظم اپنے لاؤ لشکر سمیت مال ودولت جمع کرنے میں مصروف ہیں پیپلزپارٹی کے جیالے اور بے نظیر بھٹو کے کارکنوں کے ساتھ جان بوجھ کر نظر انداز کر کے مجاور وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے 30سالہ سیاسی جدوجہد کے دوران جتنی اذیت ڈبو وزیراعظم کے دور میں دیکھی اس سے تو ہلاکو خان اور چنگیز خان کے مظالم پیچھے رہ جاتے ہیں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو درخواست کرتا ہوں کہ غدار اول مجاور وزیراعظم کو فوری طور پر برطرف کر کے پارٹی کے سینئر رہنما اور بھٹو خاندان کے وفادار محب وطن شخص کو پارٹی کی قیادت اور وزارت عظمیٰ سونپی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرزا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیاسی تاریخ میں بھٹو شہید اور بی بی شہید کے جیالوں نے ہمیشہ جیتنے والوں کا استقبال کیا ہے نہ کہ ہارے ہوئے کرائے کے سیاسی مسافر کا پیپلزپارٹی کے نام پر جعلی امیدواروں نے چار ضمنی الیکشن ہارنے کی تمام تر ذمہ داری آزادکشمیر کے موجودہ مجاور وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کو سب سے زیادہ ناقابل تلافی نقصان بھٹو شہید اور بی بی شہید کے ازلی دشمن چوہدری عبدالمجید نے پہنچایا

متعلقہ عنوان :