مظفرآباد ‘ ایبٹ آبادروڈکی خستہ حالی اور بندش کیخلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے

جمعرات 14 مئی 2015 16:49

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) ایبٹ آبادروڈکی خستہ حالی اور بندش کیخلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے ،شدیدبارش کے باوجود لوہار گلی کے مقام پر زبردست احتجاجی مظاہرہ،حکومت کیخلاف شدیدنعرے بازی،مظاہرین کے احتجاج کے باعث ایبٹ آباد روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہی ،مظاہرے کا اہتمام جموں وکشمیر پیپلزپارٹی نے کیا تھا ،برارکوٹ سے لوہار گلی تک درجنوں دیہات کے سینکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی ،اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ سے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار تسلیم ،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی رہنماء راجہ فیصل زمان ،علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار تسلیم مغل،سردار نسیم ،اسد قریشی ،وقاص اعوان ،راجہ عزیز سمیت دیگر نے خطاب کیا ،اس موقع پر حکومت کو ایبٹ آباد روڈ کی بحالی کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ،ایک ہفتہ کے اندر کام شروع نہ ہونے کی صورت میں نیلم وجہلم اور پترینڈ ہائیڈل پراجیکٹ کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی ،مقررین کاکہنا تھا کہ دفاعی نوعیت کی روڈ کی خستہ حالی اور روز بروز بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے،لوہار گلی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں مگر حکومت نے اس جانب تاحال کوئی توجہ نہیں دی،حکومت کی جانب سے صرف زبانی یقین دہانیوں پر عوام کو ٹرخایا جارہا ہے ،مقررین نے مزید کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر متاثرین کے تمام مطالبات یکسو کرتے ہوئے روڈ پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے اور لوہار گلی لینڈ سلائیڈنگ کامستقل حل نکالاجائے بصورت دیگر نیلم و جہلم پراجیکٹ اور پترینڈ پراجیکٹ کی سپلائی بند کر دی جائے گی جس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائدہو گی ،بعد ازاں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج کو موخر کیا گیا ،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔