پنجاب حکومت عوام الناس کی غذائی ضرورریات پورا کرنے کے لیے پیداوار میں اضافہ کیلئے کوشاں ہے، ناصر جمال ہوتیانہ

حکومتی اقدام کا مقصد کاشتکار کو غذائی اجنس کی کاشت کی ترغیب دینا اور عوام کے لیے سستی غذائی اجناس کی دستیابی ہے ، ڈی سی او وہاڑی

جمعرات 14 مئی 2015 20:25

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام الناس کی غذائی ضرورریات کو پورا کرنے کے لیے غذائی اجناس کی پیداوار میں اضافہ اور کاشت میں فروغ کے لیے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے جدید طریقہ کاشت بارے کاشتکاروں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں این پی کے کھادوں اور مائیکرونیوٹرینٹ کی بذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہمی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اس حکومتی اقدام کا مقصد کاشتکار کو غذائی اجنس کی کاشت کی ترغیب دینا اور عوام کے لیے سستی غذائی اجناس کی دستیابی ہے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں محکمہ زراعت کی طرف سے حکومت کے اصلاغ غذائیت و پیداوار کے ترقیاتی منصوبہ کے سلسلہ میں دھان اور کپاس کے نمائشی پلاٹوں کے لیے مفت کھادیں اور مائیکرونیوٹرینٹ فراہم کرنے کے لیے قرعہ اندازی کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی،ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت شیخ یسین، ڈی او سائل فرٹیلیٹی عطا ء الرحمن،ایڈاپٹو ریسرچ کے معین الدین ، اے او ٹیکنیکل محمد طار ق اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کاشتکاروں سے کہا کہ حکومتی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے غذائی اجناس کی کاشت کو فروغ دیں انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ضلع وہاڑی کے لیے رواں مالی سال کے لیے15کروڑ 23 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں کپاس کے نمائشی پلاٹس کے لیے فی پلاٹ 32ہزار روپے جبکہ جبکہ دھان کے نمائشی پلاٹش کے لیے15ہزار500روپے فی پلاٹ مائیکرونیوٹرینٹ کی خرید اری کے لیے دیئے جار ہے ہیں ضلع میں کپاس کے نمائشی پلاٹش کے لیے19، اور دھان کے نمائشی پلاٹش کے لیے6پلاٹس کا کوٹہ مختص ہے ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی نے بتایا کہ کپاسکے نمائشی پلاٹش کے لیے49کاشتکاروں کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں اعتراضات کے بعد 42درخواستوں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا گیادھان کے نمائشی پلاٹش کے لیے کل41درخواستیں موصول ہوئیں قرعہ انداز ی میں کپاس کے نمائشی پلاٹوں کے لیے وہاڑی کے 5بوریوالا کے5اور میلسی کے 9کاشتکاروں کے نام نکالے گئے اسی طرح دھان کے نمائشی پلاٹس کے لیے بوریوالا تحصیل سے5اور میلسی سے 1کاشتکار کا نام بذریعہ قرعہ اندازی نکالا گیا۔

متعلقہ عنوان :