سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد کرنیوالے شخص کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کی تجویز

شہر میں2 گروہ دہشت گرد ی کر رہے ہیں، ایک پولیس کو ،دوسرا کمیونیٹیز کو نشانہ بنا رہا ہے، سانحہ صفورا کی تحقیقات میں ہر پہلو کا جائزہ لے رہے ہیں، ایڈیشنل آئی جی

جمعرات 14 مئی 2015 21:20

سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد کرنیوالے شخص کیلئے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کی صدارت میں سانحہ صفورا کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد کرنے والے شخص کے لئے ایک کروڑ روپے انعام کی تجویز دی گئی۔ بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے تجویز صوبائی اور وفاقی حکومت کو پہنچادی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ شہر میں2 گروہ دہشت گرد ی کر رہے ہیں، ایک پولیس کو اور دوسرا کمیونیٹیز کو نشانہ بنا رہا ہے۔ سانحہ صفورا کی تحقیقات میں ہر پہلو کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ واضح ہے کہ ڈی ایس پیزکے قتل اوراس واقعے میں 2 الگ الگ گروہ ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ داعش کا ماضی میں کوئی نیٹ ورک سامنے نہیں آیا،ممکن ہے کوئی نام استعمال کررہاہو،اب تک 4 وارداتوں میں خط ملے ہیں،چاروں کا ملتا جلتا مضمون ہے۔

متعلقہ عنوان :