پچھلے سال گندم کی خریداری کا ہدف 17 لاکھ بوری مقرر کیا گیا تھا،محمد ارشد تارڑ

امسال کم کرکے صرف 7لاکھ بوری کردیا گیا جو کسانوں اور زمینداروں سے بہت بڑی زیادتی ہے،سینئر نائب صدر تحریک انصاف

جمعرات 14 مئی 2015 21:32

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء)تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر محمد ارشد تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے پچھلے سال گندم کی خریداری کا 17 لاکھ بوری کا ٹارگٹ مقرر کیا تھا ۔جو اس سال کم کرکے صرف 7لاکھ بوری کردیا گیا ہے۔ جو کہ کسانوں اور زمینداروں سے بہت بڑی زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل سیلاب نے انکے ہاں مونجی کی فصل کو تباہ کردیااور اب حکومت کی ناقص پالیسیوں نے زمیندار اور کسان کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

اگر یہی پالیسیاں جاری رہیں تو کسان اور زمیندار کاشتکاری کا پیشہ ترک کرنے پر مجبور ہونگے۔ جس سے حکمرانوں کو ملک کی معیشت کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے گندم کی خریداری کے ٹارگٹ کو پیدوار کے مطابق نہ بڑھایا تو ضلع بھر کے کسان شدید احتجاج کریں گے۔