ساہیوال، گندم خریداری کے سلسلہ میں پٹواریوں ،نائب تحصیلداروں کی ڈیوٹیاں لگنے سے سائلین خوار ہوگئے

جمعرات 14 مئی 2015 22:33

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) گندم خریداری کے سلسلہ میں پٹواریوں اور نائب تحصیلداروں کی ڈیوٹیاں لگنے سے سائلین خوار ہوگئے ‘ تحصیل آفس ڈیوٹی دینے والے بھی غائب ‘ شہریوں کاکمشنر وڈی سی اوساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گندم کی خریداری کے سلسلہ میں ساہیوال کے پٹواریوں اورنائب تحصیلداروں کی ڈیوٹیاں ضلع کے مختلف علاقوں میں فوڈ سنٹرز پر لگائی گئی ہیں جبکہ چندپٹواری اورنائب تحصیلداروں کی ڈیوٹیاں تحصیل آفس میں لگائی گئی ہیں لیکن تحصیل آفس میں ڈیوٹی دینے والے افسران بھی غائب ہیں اوریہاں آنے والے شہریوں کی کثیرتعداد خوارہوکر رہ گئی ہے۔

شہریوں کاکہناہے کہ وہ جب بھی تحصیل آفس جاتے ہیں تومتعلقہ افسران غائب ہوتے ہیں اوروہ باربار چکرلگاکر تھک گئے ہیں اور متعلقہ افسران صاحب حیثیت افراد کو فوری مل جاتے ہیں کیونکہ چمک کے عوض انکی مٹھی گرم ہوجاتی ہے جسکے باعث ان لوگوں کے کام فوری ہوجاتے ہیں۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنروڈی سی اوسے مال افسران کی دفتر میں حاضری کویقینی بنانے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :