عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے شدید دباؤ پر حکومت نے بجلی کی تین بڑی کمپنیوں کی نج کاری کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 14 مئی 2015 22:35

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے شدید دباؤ پر حکومت نے بجلی کی تین بڑی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے شدید دباؤ پر حکومت نے بجلی کی تین بڑی کمپنیوں کی نج کاری کا فیصلہ کر لیا ،6 ارب روپے کے گردشی قرضوں کو ختم کرنے کے لئے بجلی کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔ نجکاری کمیشن ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان حالیہ ہونے والے ساتویں قسط کے جائزہ مذاکرات میں بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے حوالے سے کافی بات چیت کی گئی جس میں سرفہرست بجلی کی کمپنیوں کی نج کاری تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے اس حوالے سے پہلے مرحلے میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پھر لیسکو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور آخر میں آئیسکو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری عمل میں لائی جائے گی ان کمپنیوں کی نجکاری سے حکومت کو کافی رقم ملنے کی امید ہے۔ ذرائع نے کہا کہ 6 ارب روپے کے گردشی قرضوں کو ختم کرنے کے لئے توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ ملک میں آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ سے ملکی معیشت پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :