شمالی وزیر ستان، شوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی ، 17 دہشت گرد ہلاک ، 3 ٹھکانے اور 5گاڑیاں تباہ

جمعہ 15 مئی 2015 10:51

شمالی وزیر ستان، شوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی ، 17 دہشت ..

شوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء ) شمالی وزیر ستان کی تحصیل شوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران17 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ٹھکانے اور دیگر املاک بھی تباہ کردی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 17 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ٹھکانے اور 5 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان میں بھرپور آپریشن جاری ہے جن میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :