وائٹ ہاؤس کے احاطے میں ڈرون اڑانے پر ایک مشتبہ شخص گرفتار

جمعہ 15 مئی 2015 12:09

وائٹ ہاؤس کے احاطے میں ڈرون اڑانے پر ایک مشتبہ شخص گرفتار

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے احاطے میں چھوٹا ڈرون اڑانے پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا امریکی خفیہ سروس کے بیان کے مطابق ایک چھوٹا ڈرون وائٹ ہاؤس سے متصل پارک کے اوپر 30میٹر کی اونچائی پر پرواز کر رہا تھا جس کے بعدخفیہ سروس کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کردیا۔

(جاری ہے)

خفیہ سروس پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے ڈرون اتارنے کا حکم دیامشتبہ شخص پولیس کی حراست میں ہے۔

متعلقہ عنوان :