تعلیمی بورڈ میرپور طالبعلموں کو ذہنی طور پر ٹارچر کرنے کی منظم سازش کرنے لگا

امتحانی سنٹر شہر سے باہر منتقل کر کے بچوں کے تابناک مستقبل کوتاریک کرنے کی سازش کی جا رہی ہے‘ والدین

جمعہ 15 مئی 2015 14:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) تعلیمی بورڈ میرپور کے ارباب و اختیار طلباء کے مستقبل سے کھیلنے سے گریز کریں نت نئے تجربات سے اجتناب کیا جائے ۔ہمارے بچوں کا امتحانی سنٹر شہر سے باہر منتقل کر کے ان کے تابناک مستقبل کو تاریک بنانے کی سازش کی جا رہی ہے جس سے بچوں کو امتحانی سنٹر تک پہنچنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

ان خیالات کا اظہار قاسم ،محمد اشتیاق ،حافظ مقصود ،ڈاکٹر حبیب الرحمن ،چوہدری محمد جمیل نے اپنے بچوں کے امتحانی سنٹر کو شہر سے باہر منتقل کرنے پر ا حتجاجی کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہاکہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے طالبعلموں کو ذہنی طور پر ٹارچر کرنے کی منظم سازش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک کشمیر اور کشمیر ماڈل کے طلباء کے مابین مقابلے کا رجحان ہے پاک کشمیر کے طلباء کا سنٹرکشمیر ماڈل میں منتقل کرنے سے دونوں اداروں کو آپس میں لڑانے کے مترادف ہے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر کے بچوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کی گہری سازش اور طلبہ کو ذہنی دباؤ کا شکار کیا جا رہا ہے امتحانی سنٹر کے شہر سے باہر جہاں آنے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہے اور شہر سے باہر سنٹرمقرر ہونے پر طالبات کافی ششدر اور پریشان نظر آر ہے ہیں ایسے حالات میں بچوں پر بُرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں مقررین نے کمشنر میرپور ڈویژن اور چیئرمین تعلیمی بورڈ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا فوری طور پر خو ش اسلوبی سے حل نکالا جا ئے تا کہ طلباء و طالبات اطمینان سے امتحانات میں شرکت کر سکیں ۔

(جاری ہے)

والدین نے ذمہ داران کو پیر تک اس مسئلے حل کے لیے ڈیڈ لائن دی ہے جس کے بعد تعلیمی بورڈ میرپور کے سامنے احتجاج کیا جائے گا ۔ دیگرمقررین میں محمد اسلم ،محمد آصف چوہدری کے علاوہ وکلاء صحافی طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :