میرپور ڈویژن میں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہاہے‘ کمشنر میرپور ڈویژن

جمعہ 15 مئی 2015 16:22

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء)کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز علی خان نے کہا ہے کہ میرپور ڈویژن کے اضلاع میرپور ،کوٹلی اوبھمبر میں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہاہے ۔ دہشت گردی اور فرقہ ورانہ تشدد سے بچنے اور سنگین مقدمات کی فوری سماعت کے لیے بنائے جانے والے انسداد دہشت گردی ایکٹ پرآزادکشمیر بھر کی طرح ڈویژن میرپور کے میں عملدرآمد کروانے کے لیے انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں پوری ذمہ داری سے کام کررہے ہیں اس سلسلہ میں قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رورعایت نہیں رکھی جائے گی ۔

ملکی سلامتی ،استحکام اور امن وامان کے قیام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور میڈیا کابھی بڑا اہم رول ہے ۔

(جاری ہے)

جسے پوری ذمہ داری سے ادا کرنا ہوگا اور قانون کے احترام میں عوام میں شعور بیدار کرنا ہوگا تاکہ ریاست میں مکمل امن وامان قائم رکھا جاسکے ۔دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نفرت آمیز تقاریر ومواد کی اشاعت ،وال چاکنگ ،لوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہے اس طرح قانون کرایہ داری سمیت دیگر بنائے جانے والے نئے قوانین کا احترام بھی لازمی ہے ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

ذرائع ابلاغ پرنٹ والیکٹرانک میڈیا ،ایف ایم ریڈیو ،کیبل اپریٹر زملکی مفاد وسلامتی کے خلاف اور معاشرے میں بد امنی پھیلانے والے مواد کی اشاعت کی مکمل روک تھام کریں اور معاشرے میں ایسے عناصر جوامن تباہ کرناچاہتے ہوں یاوہ کسی مذموم کارروائیوں میں ملوث ہوں کی اطلاع بروقت نزدیک ترین پولیس اسٹیشن میں کریں تاکہ ان کوافراد کو کیفرکردارتک پہنچایاجاسکے۔

وہ یاپنے آفس چیمبر میں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میرپور میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری ہونے والی ہدایات پرمکمل عملدرآمد کروایا جارہاہے۔ اس مقصد کے لیے ڈویژن کے تینوں اضلاع میرپور،بھمبر اور کوٹلی کے داخلی راستوں پرچیکنگ کی جارہی ہے۔ ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز میں رہائش رکھنے والوں کی بھی روزانہ کی بنیاد پرپڑتال کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ قانون کی حکمرانی تب ہی قائم ہوسکتی ہے جب قانون کوہاتھ میں لینے والوں کے لیے جزاوسزا ہو۔ انھوں نے کہاکہ انتظامیہ اور پولیس قیام امن کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔