تحر یک انصاف کا پنجاب اسمبلی میں استعفوں کے دوران لی جانیوالی تنخواہیں واپس کر نے کا فیصلہ

پارٹی قیادت سے رفیق رجوانہ کے استعفے سے خالی ہونیوالی سینیٹ نشست پر حصہ لینے کی سفارش

جمعہ 15 مئی 2015 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کا پنجاب اسمبلی میں استعفوں کے دوران لی جانیوالی تنخواہیں واپس کر نے کا فیصلہ جبکہ پارٹی قیادت سے گور نرپنجاب رفیق رجوانہ کے استعفے سے پنجاب میں خالی ہونیوالی سینٹ کی نشست پر حصہ لینے کی سفارش بھی کر دی گئی ہے ۔ جمعہ کو پنجاب اسمبلی کے اجلا س سے قبل تحر یک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید کی صدارت میں منعقد ہو اجس میں تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی مراد راس ‘ڈاکٹر نوشین حامد ‘راحیلہ انوار ‘آصف محمو د‘سید اعجاز بخاری ‘حاجی وحید اصغر ڈوگر ‘عارف عباسی ‘عبدالمجید خان نیازی سمیت دیگر نے شر کت کی اور اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں استعفے جمع کروانے سے لیکر واپسی تک جن اراکین اسمبلی نے تنخواہیں وصول کیں ہیں وہ واپس کر یں گے جبکہ جنہوں نے وصول نہیں کی وہ اب استعفوں کے دوران کے دنوں کی تنخواہیں نہیں لیں گے اور پنجاب میں رفیق رجوانہ کے استعفے سے خالی ہونیوالی نشست پر بھی حصہ لینے کیلئے پارٹی قیادت سے سفارش کی جا ئیگی اجلاس سے خطاب میں میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور اس کیلئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہو تی جارہی ہے اور ہم حکو مت سے مطالبہ کر یں گے کہ وہ صوبے میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایوان میں بحث کروائی جائے اور ایوان کو امن یقینی بنانے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کر یں ۔