جو ڈیشل کمیشن میں دھاندلی ثابت ہو رہی ہے رواں سال ہی ملک میں عام انتخابات ہونگے ‘چوہدری محمد سرور

تحریک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لائیگی اور ملک سے بجلی کے بحران کا ہمیشہ خاتمہ کر یگی‘سابق گورنر پنجاب

جمعہ 15 مئی 2015 18:36

جو ڈیشل کمیشن میں دھاندلی ثابت ہو رہی ہے رواں سال ہی ملک میں عام انتخابات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء ) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جو ڈیشل کمیشن میں دھاندلی ثابت ہو رہی ہے رواں سال ہی ملک میں عام انتخابات ہونگے ‘تحر یک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لائیگی اور ملک سے بجلی کے بحران کا ہمیشہ خاتمہ کر یگی‘رمضان سے قبل بدتر ین مہنگائی پر حکمرانوں کی مجر مانہ خاموشی قبل مذمت ہے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نے عام انتخابات میں دھاندلی کی صرف باتیں نہیں کیں بلکہ ہم نے دھاندلی کے متعلق ثبوت فراہم کیے ہیں اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں بھی دھاندلی کی تصد یق ہو جائیگی اور حکمرانوں کو اقتدار چھوڑ کر گھر جانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھاندلی ثابت ہونے کے بعد ملک میں عام انتخابات یقینی نظر آرہے ہیں اور کارکنان عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کر دیں اور آئندہ انتخابات میں تحر یک انصاف صرف پنجاب نہیں پو رے ملک اور آزادکشمیر میں بھی حکو مت بنائیں گی اور ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر ملک کو تر قی وخوشخالی کی راہ پر گامزن کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکو متی دعوؤں کے باوجود لاہور سمیت پورے پنجاب میں بدتر ین مہنگائی سے عام آدمی کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مگر حکمران قوم کو لوٹنے والوں کیخلاف کاروائی کر نے کی بجائے مجر مانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :