سینٹ کی مزید چار قائمہ کمیٹیز کے چیئر مینوں کا انتخاب

لیفٹنٹ جنرل (ر) عبدالیقوم دفاعی پیداوار، ساجد میر امور کشمیر ، اقبال ظفر جھگڑا پانی و بجلی اور راحیلہ مگسی وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی چیئرپرسن منتخب

جمعہ 15 مئی 2015 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) سینٹ میں مزید چار قائمہ کمیٹیوں کے چیئر مین منتخب کر لئے گئے ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر لیفٹنٹ جنرل (ر) عبدالیقوم قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار، سینیٹر ساجد میر قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان ، سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی اور سینیٹرراحیلہ مگسی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی متفقہ طور پر چیئرپرسن منتخب ہو گئیں قائمہ کمیٹیوں کے چیرمینوں کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹرلیفٹینیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے متفقہ چیئر مین منتخب ہو گئے انکا نام پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے تجویز کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر برگیڈئیر (ر) مسٹر جوہن کنیتھ ویلیم نے تائید کی ۔

(جاری ہے)

نو منتخب چیئر مین کمیٹی سینیٹر لیفٹینیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ میرے پارٹی کیطر ف سے جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا ہے اس پر مجھے فخر ہے اور اراکین کمیٹی کے اعتماد پہ پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔انہوں نے کہا کہ میرا دفاعی پیدوار کے شعبہ میں پانچ سالہ تجربہ بھی ہے اور اراکین کمیٹی کے تعاون سے اس شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے یہ شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ملک میں بندوق سے لے کر ٹینک تک بنائی جا رہی ہے اور اسکی ایکسپورٹ سے 30ملین ڈالر کا خطیر زر مبادلہ بھی حاصل ہوا ہے اس شعبے کو مضبوط کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتاہے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ سینیٹر لیفٹینٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کے تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے انکا اس کمیٹی کیلئے انتخاب کیا گیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ چیئر مین کمیٹی ہماری امیدوں پر پورا اتریں گے۔

سینیٹر سحر کامران نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی و دفاعی صنعتوں کے ارد گرد بہت سی آبادیاں قائم ہو چکی ہیں ۔ملک کہ جو حالات ہیں ہمیں اس بارے بھی سوچنا ہو گا اور ملک کو جو غیر معمولی چیلجز کا سامنا ہے اس کیلئے بھی اقدامات اٹھانے ہونگے۔مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کمیٹی کے نئے چیئر مین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ، سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ ، سینیٹر مسز ستارہ اعزاز ، سینیٹر برگیڈیر (ر) مسٹر جوہن کنیتھ ولیمز ،سینیٹر گیان چند نے نو منتخب ہونیوالے چیئر مین کمیٹی کو مبارباد پیش کرتے ہوئے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم کمیٹی حساس معاملات کے متعلق ہے ۔

تمام اراکین کمیٹی چیئر مین کمیٹی کیساتھ ملکر ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے دفاعی پیداوار کے شعبے کو فروغ دے کر ملک کیلئے قابل فخر بنا دیں گے ۔ انہوں نے لیفٹینٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کے انتخاب کو ملک کے لئے خوش آئند قرار دے دیا۔قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کے چیئرمین سینیٹرساجد میر منتخب ہوئے ان کا نام ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے تجویز کیا جبکہ سینیٹر احمد حسن نے تائید کی ۔

چیئرمین کمیٹی ساجد میر نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کمیٹی نے جس طرح مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا اور کمیٹی کے ارکان سے ملکرکشمیر و گلگت بلتستان کے معاملات کی بہتری کیلئے کام کیا جائے گا ۔سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہو گئے انکا نام سینیٹر حلال الرحمان نے تجویز کیا جبکہ سینیٹر عطاء الرحمان اور سینیٹر تاج حیدر نے تائید کی۔

چیئرمین کمیٹی نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی نہایت اہمیت کی حامل ہے ملک میں جاری بجلی کے بحران کو حتم کرنے کیلئے تمام اراکین کمیٹی کیساتھ مل کر ایسی حکمت عملی اپنائی جائیگی جس سے پانی و بجلی کے مسائل کم کرنے میں حکومت کی بھر پور مدد کی جا سکی ۔سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اس شعبے کو بیشمار مسائل کا سامنا ہے مگر ان کا حل بھی موجود ہے ۔

صوبہ سندھ میں 24لاکھ اراضی سمندر برد ہو چکی ہے سینیٹر حلا ل الرحمان نے کہا کہ فاٹا میں رمضان کے مقدس مہینے میں بجلی کی فراہم یقینی بنایا جائے ۔سینیٹر عطا ء الرحمان نے کہا وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی جائے کہ وہ غلط بیانی سے کام لینا چھوڑ دے اور ہاوس کو حقائق پر مبنی معلومات فراہم کیا کرے۔ سینیٹر محمد علی سیف ، غوث محمد خان نیازی ، احسن اقبال نے چیئر مین کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

سینیٹرراحیلہ مگسی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی متفقہ طور پر چیئرپرسن منتخب ہو گئیں انکا نام سینیٹر سحر کامران نے تجویز کیا جبکہ سینیٹرخو ش بخت شجاعت اور اورمحمد جاوید عباسی نے تائید کی۔ چیئرپرسن کمیٹی نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی نہایت اہمیت کی حامل ہے اراکین کمیٹی کیساتھ ملک کر تعلیم کے شعبے کو مثالی بنایا جائیگا اور وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیگا۔

سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے مبارکباد دیے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سینیٹ کی اس کمیٹی نے دوسرے صوبوں کیساتھ ملکر فروغ تعلیم کیلئے اقدامات کرنے ہونگے اور یکساں تعلیمی نظام متعارف کروانا ہوگا۔ سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن ہے اور ملکی مسائل کی بڑی وجہ تعلیم کا نہ ہونا ہے ۔ اچھی تعلیم کے ذریعے معاشرے میں موثر شعور پیدا ہوتا ہے ۔ سینیٹر محمد جاوید عباسی ، سینیٹر خوش بخت شجاعت ، سینیٹر ڈاکٹر اشوق کمار ، سینیٹر عبدالطیف انصاری نے مبارکباد پیشے کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی

متعلقہ عنوان :