ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ دوروزکے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا

پنجاب،خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کاشتکار اتوار سے بدھ تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں ٗ محکمہ موسمیات

جمعہ 15 مئی 2015 22:16

ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ دوروزکے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ دوروزکے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات سے بدھ کے دوران اسلام اباد، فاٹا،خیبر پختونخواہ، (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی اائی خان ڈویژن )، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، فیصل اباد، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواٗاندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز کوئٹہ، ژوب، ڈی ائی خان، ملتان، اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوا ٗاندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب،خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کاشتکار اتوار سے بدھ تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

(جاری ہے)

آئندہ دو روز(ہفتہ اور اتوار) کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا تاہم کشمیر،راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہوراور ہزارہ ڈویژن میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ ائیرپورٹ47 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی12، لاہورسٹی، گجرات 09 اورسیالکوٹ کینٹ میں08 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادومیں48 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ پڈعیدن 46،رحیم یارخان ،شہید بے نظیرآباد، لاڑکانہ، موہنجوداڑو،سبی،جیکب اباد، سکھر، حیدراباد،چھور 45، روہڑی اور مٹھی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :