پاکستان میں توانائی بحران کے سبب عوام سالانہ تقریبا 2ارب 30 کروڑ ڈالر کے ان مصنوعات پر خرچ کرتے ہیں ، تحقیق

جمعہ 15 مئی 2015 22:33

پاکستان میں توانائی بحران کے سبب عوام سالانہ تقریبا 2ارب 30 کروڑ ڈالر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) پاکستان میں توانائی بحران کے سبب عوام سالانہ تقریبا 2ارب 30 کروڑ ڈالر کے ان مصنوعات پر خرچ کرتے ہیں جو نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق پاکستان کو ساڑھے 4 سے 5 ہزار میگاو اٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے جسکے سبب شہری اور دیہی علاقوں کو 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ملک میں مجموعی آبادی کا بڑا حصہ سالانہ 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز جنریٹرز ،یو پی ایس،بیٹریز اور ان مصنوعات کی مرمت ،پیٹرول اور ڈیز ل کے اخراجات پر خرچ کرتے ہیں، اس کے علاوہ گیس لائٹ موم بتی وغیرہ کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں ۔

اوسطا ہر پاکستانی گھرانا ہر ماہ تقریبا 850 روپے بجلی کی ایسی مصنوعات پر خرچ کرتا ہے جو نیشنل گرڈ میں شامل نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :