Live Updates

عمران خان کراچی جانے کی بجائے ملتان میں ناچ گانا فرما رہے ہیں، جیسے جیسے ملک ترقی کر رہا ہے، خان صاحب کی تکلیف بڑھتی جا رہی ہے، عمران خان کی تقریر کے ہر لفظ سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت کی کامیابی انہیں کتنی چبھ رہی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کی تقریر پر رد عمل

جمعہ 15 مئی 2015 22:52

عمران خان کراچی جانے کی بجائے ملتان میں ناچ گانا فرما رہے ہیں، جیسے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کراچی جانے کی بجائے ملتان میں ناچ گانا فرما رہے ہیں، جیسے جیسے ملک ترقی کر رہا ہے، خان صاحب کی تکلیف بڑھتی جا رہی ہے، عمران خان کی تقریر کے ہر لفظ سے اندازہ ہوا حکومت کی کامیابی انہیں کتنی چبھ رہی ہے، ملتان کی ناکام اور مایوس جلسی نے خان صاحب کو بدحواس کر دیا۔

جمعہ کو عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کراچی جانے کی بجائے ملتان میں ناچ گانا فرما رہے ہیں اور ملتان کی ناکام اور مایوس جلسی نے انہیں بدحواس کر دیا ہے، خان صاحب لوگ آپ کی حقیقت جان چکے ہیں، اس لئے اب آپ کے جلسوں میں نہیں جاتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے پاکستان ترقی کر رہا ہے خان صاحب کی تکلیف بھی بڑھتی جا رہی ہے اور آج ان کی تقریر کے ہر لفظ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت انہیں کتنی چبھ رہی ہے اور خیبرپختونخوا کی کاکردگی ان کا منہ چڑھا رہی ہے، میٹرو بس منصوبے پر ان کی تکلیف اور بھی دیکھنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف نواز شریف اپنے گھر کے باہر لوگوں کو انصاف دلانے کیلئے دو دو مہینے تک اذیت نہیں دیتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ایک طرف شکوہ کرتے ہیں کہ پنجاب کی پولیس غیر سیاسی نہیں اب اگر آئی جی نے صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لیا ہے تو اس پر تنقید کرتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات