کاشتکاروں کو اب تک گندم خریداری مہم کے دوران 80ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی جا چکی ہے،پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 25لاکھ میٹرک ٹن گند م کسانوں سے خریدی جا چکی ، کاشتکاروں کے مفادات کا پہلے بھی خیال رکھاہے آئندہ بھی رکھیں گے،گندم خریداری کا مقرر کردہ ہدف پورا کریں گے ،پنجاب حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کے باعث کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ مل رہاہے

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب

ہفتہ 16 مئی 2015 18:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں صوبے میں گندم خریداری مہم پر پیشر فت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 25لاکھ میٹرک ٹن گند م کسانوں سے خریدی جا چکی ہے - پنجاب حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کے باعث کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ مل رہاہے اورکاشتکاروں کو اب تک گندم خریداری مہم کے دوران 80ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی جا چکی ہے - انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کے مفادات کا پہلے بھی خیال رکھاہے آئندہ بھی رکھیں گے اورگندم خریداری کا مقرر کردہ ہدف پورا کریں گے -انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب گندم خریداری مہم کو شفاف بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے اور 2لاکھ 6ہزار کاشتکارو ں کا الیکٹرانک ڈیٹا مرتب ہو چکا ہے -با ردانہ کی تقسیم وضع کردہ پالیسی کے تحت شفاف انداز سے جاری ہے - انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کریں گے اور مڈل مین یا آڑھتی کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا - سیکرٹری خوراک نے گندم خریداری مہم 2015-16 پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی -صوبائی وزراء بلال یاسین ، ڈاکٹر فرخ جاوید ، ایم پی اے رانا ثناء اﷲ ، چیف سیکرٹری، ایم ڈی پاسکواور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی -

متعلقہ عنوان :