بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مختار احمد وازہ

پیر 18 مئی 2015 19:06

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے شہید کشمیری رہنماؤں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون ، شہدائے حول اوردیگر شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کارخ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں ایک پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختار احمد وازہ نے کہا کہ شہدائے کشمیر کے مشن کی آبیاری اور تکمیل حریت کانفرنس کا بنیادی نصب العین ہے اوراس مقصد کو پر امن جدوجہد کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی فوج کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کا سہارا لے کرکشمیریوں کا قتل عام کرکے ان کے جذبہ حریت کو توڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں پر ہو رہے مظالم کو بند کرانے کیلئے اپنا کردار اداکرے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہید رہنماؤں میرواعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کے یوم شہادت پر 21 مئی کو اسلام آباد سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :