اٹلی میں تین سالہ بچے نے اپنی ایک سالہ بہن کو گولی مار دی

پیر 18 مئی 2015 19:19

اٹلی میں تین سالہ بچے نے اپنی ایک سالہ بہن کو گولی مار دی

وینس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) اٹلی کے شہر وینس کی سراسوٹا نامی کاؤنٹی میں تین سالہ بچے نے اپنی ایک سالہ بہن کو اس وقت گولی مار دی جب وہ ڈے کیئر کی پارکنگ میں کار میں بیٹھے تھے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گولی لڑکی کے چہرے کے ایک طرف لگی جس کی وجہ سے لڑکی کی زندگی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

(جاری ہے)

لڑکی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

علاقہ کے ڈپٹی شیرف نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ کے وقت لڑکی کی والدہ پارکنگ لاٹ میں موجود دیگر لوگوں سے باتیں کر رہی تھیں کہ اس دوران تین سالہ بچے نے سامنے پڑی ہینڈ گن اٹھا کر فائر کر دیا جو کہ گاڑی میں اس کے ساتھ بیٹھی سگی بہن کے چہرے کی طرف لگا۔ ڈپٹی شیرف کے مطابق لڑکے خلاف کسی قسم کے فوجداری مقدمہ کے اندراج کا کوئی امکان نہیں ہے۔