سیالکوٹ ‘ رسالپور بھالیاں کے گاؤں میں ا سکول میں تین طالب علموں کیلئے دو اساتذہ کو تعینات کئے جانے کاانکشاف
منگل 19 مئی 2015 11:58
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء)سیالکوٹ کے علاقے رسالپور بھالیاں کے ایک گاؤں کے ا سکول میں تین طالب علموں کو دو اساتذہ کو تعینات کئے جانے کاانکشاف ہوا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق گاوٴں رسالپور بھالیاں سے اسکول 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اسکول میں کلاس رومز، فرنیچرز، بجلی، پینے کا پانی، ٹوائلٹ اور چاردیواری کا فقدان ہے اور یہ مقامی لوگوں میں ”گھوسٹ اسکول“ کے طور پر معروف ہے۔
گلشن سلومی دو ٹیچروں میں سے ایک ہیں جنہیں محض تین طالبعلموں کو پڑھانے کیلئے یہاں تعینات کیا گیا وہ کچی زمین پر کلاس لیتی ہیں اور طالبعلموں اور ٹیچر کے بیٹھنے کیلئے کچھ دیہاتیوں نے ایک چارپائی دے دی ہے ان کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم ہنرمند لوگوں کے ساتھ مذاق کر رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ گلشن سلومی کو ان کے گھر کے قریب کہیں تعینات کریں۔
گلشن سلومی نے کہاکہ محکمہ تعلیم نے ان کے انتخاب کے آپشن کو نظرانداز کرتے ہوئے انہیں کافی دور اسکول پر تعینات کردیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حالانکہ وہ میرٹ لسٹ پر دوسرے نمبر پر تھیں، لیکن پھر بھی دیگر لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب اسکولوں میں تعینات کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گلشن سلومی نے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور دیگر حکام پر زور دیا کہ انہیں کسی دوسرے اسکول میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کرکے ان کی مشکلات دور کریں، تاکہ وہ پرسکون ذہن اور اطمینان کے ساتھ اپنے گھروالوں کا خیال رکھ سکیں۔جب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عامر رضا سے رابطہ کیا گیا تو انہیں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر غور کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.