مقبوضہ کشمیر، سرکاری ملازمین کا 28مئی کو سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی

منگل 19 مئی 2015 14:59

سرینگر ۔ 19 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں سرکاری ملازمین کی تنظیم ایمپلائز جوئنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف 28مئی کو سرینگر میں سول سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کریں گے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تنظیم کے صدر عبدالقیوم وانی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکی تنظیم قابض انتظامیہ کو ڈیلی ویجرز کے مسئلے کو سیاست کی نظر کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین، ڈیلی ویجرز کو مستقل کرنے کے مطالبے اور قابض انتظامیہ کی ٹال مٹول کی پالیسی کے خلاف سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کریں گے۔ عبدالقیوم وانی نے کہا کہ اگر کٹھ پتلی انتظامیہ نے سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کیں تو وہ احتجاج کو مزید تیز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ڈیلی ویجرز، کیجول لیبرز اور عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :