اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کر کے مسئلہ کشمیر کو حل کیا جاسکتا ہے،شیخ یعقوب

منگل 19 مئی 2015 14:59

سرینگر ۔ 19 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) حریت رہنماء شیخ محمد یعقوب نے کہاہے کہ کشمیر بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے زریعے ہی کشمیرکے دیرینہ مسئلہ کا پر امن اور پائیدار حل تلاش کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شیخ محمد یعقوب نے اسلام آباد سے سرینگر میں پارٹی کے ایک اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے معروف شہید حریت رہنماؤں شیخ عبدالعزیز ، ایس حمید اور دیگر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہی مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا ہے ۔ اجلاس میں پارٹی کے تمام ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی اورمقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور وخوص کیا۔ اس موقعہ پر تنظیم کاڈھانچہ ازسرنو تشکیل دیا گیا اورمحمد یاسین عطائی کو وائس چیئر مین منتخب کیا گیا۔