دنیا کی طاقتور ترین شخصیت امریکی صدربراک اوباما کا بینک اکاؤنٹ خالی

منگل 19 مئی 2015 16:11

دنیا کی طاقتور ترین شخصیت امریکی صدربراک اوباما کا بینک اکاؤنٹ خالی

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء ) امریکی صدر باراک اوباما دنیا کی سپر پاور کے سربراہ لیکن ان کے بینک اکاوٴنٹ میں موجود رقم سن کر آپ ضرور حیران رہ جائیں گے، طاقتور ترین ہستی کا بینک بیلنس صرف 1001 ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق دنیا کی طاقتور ترین شخصیت کے واحد سیونگ اکاوٴنٹ میں صرف ایک ہزار ایک ڈالر موجود ہیں، 70 لاکھ ڈالر کمانے والے صدر اوباما کمائی کا بڑا حصہ اپنی بیٹیوں ساشا اور مالیا کی پڑھائی پر خرچ کرتے ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں صدر اوباما کی کمائی 13 لاکھ ڈالر تھی، اس کے باوجود بھی وہ بچت میں سب سے پیچھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :