ترقی جنگلات کیلئے پرانے فاریسٹ رولز آف بزنس میں ترمیم کیلئے ہوم ورک کیاج ارہا ہے، سردارجاوید ایوب

منگل 19 مئی 2015 16:56

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء)وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہاہے کہ ترقی جنگلات کیلئے سال 1925 اورسال 1935 کے پرانے فاریسٹ رولز آف بزنس میں ترمیم کیلئے ہوم ورک کیاجارہاہے ۔ حکومت ّآزادکشمیر فاریسٹ ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراہم کردی ہے ۔ جسکی منظور ہوچکی ہے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سبزدرختوں کی کٹائی پرسوفیصد پابندی ہے فیلڈ سٹاف کے سکیلز کی اپ گریڈیشن ، فاریسٹر فاؤنڈیشن کاقیام موجودہ حکومت کے بڑے اقدامات فاریسٹ مدارس بنانے کیلئے ہوم ورک جاری ہے محکمہ جنگلات میں میٹرک فیل اور مڈل پا کے بجائے پی ایس سی اور ایم ایس سی فاریسٹر ی والے ہی کارگر ہوسکتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے انصرام اراضی پراجیکٹ مظفرآباد ڈویژن کے دفتر کے افتتاح پر میڈیا کے نمائندوں اور آفیسران واہلکاران سے گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ جنگلات کے سینئر آفیسران جن میں پراجیکٹ ڈائریکٹر انصرام اراضی چودھری عبدالکریم ، پی ڈی پی آرپی ، چودھری عبدالقیوم ، ڈی ایف او انصرام اراضی سید مقبول حسین شاہ ، ڈی ایف او منظور مقبول ، ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی تحصیل پٹہکہ ، اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ ، رینج آفیسر لچھراٹ سید امتیاز کاظمی ، رینج آفیسر کٹیکر رینج ہارون الرشید اعوان، محکمہ وائلڈ لائف وفشریز کے آفیسران کے علاوہ حکومتی پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس سے پہلے وزیر جنگلات نے انصرام اراضی پراجیکٹ کے دفتر کافیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔

اور چیڑھ کاپودا لگایا۔ وزیر جنگلات نے اس موقع پر کہا کہ سرسبزقدرتی جنگلات کابرائے راست انسانی زندگی سے متعلق ہے رشتہ ، فاریسٹ کی فی زمان اہمیت وافادیت بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب صرف جنگلوں سے خشک اور گرے پڑے درختوں کی نکاسی کی اجازت ہے ۔ اسی پر پابندی لگانے پر ماہرین جنگلات کی رائے سے غذرکررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نقصان جنگل کرنے والوں کے خلاف فاریسٹ عدالتوں میں کیسز کی فائلیں اور مقدمات چل رہے ہیں نامساعد حالات اور انتہائی محدود وسائل کے باوجود فاریسٹگارڈ ز سے لیکر آفیسران تک اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اداکررہے ہیں اور ہم ان تمام امور کی باضابطہ مانیٹرینگ کررہے ہیں اس سلسلہ میں میڈیا کی جانب سے بھی تعاون حاصل ہے محکمہ میں سٹاف کی بھی کمی ہے ۔

آپ اس بات سے انداز ہ لگائیں کہ 10 ہزار ایکٹر رقبے کے لیے صرف ایک فاریسٹ گارڈ تعینا ت ہوتا ہے ۔ آبادی میں اضافہ ہوگیاہے ۔لوگوں کی ضرورت میں اضافہ ہے اس کے باوجود بھی سرسبزدرخت نظر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں ہمارا حصہ ہی نہیں وفاقی حکومت کو آزاد کشمیر میں ترقی جنگلات کیلئے وافر مقدار میں فنڈز کی فراہمی کرکے ذمہ داری کامظاہرہ کرنا چائیے۔

خصوصی فنڈننگ کی جائے اور ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ہاکہ جب وہ طالب علم تھے تووہ ایک ڈی ایف او سے ملے اور اب وہ وزیر بنے ہیں تو وہ ماضی کاڈی ایف او اب بھی اس گربڑ اور عہدے پر ہے یقینی آفیسران جنگلات کی ترقیابی انتہائی سست روی کاشکار ہے اس سلسلے میں بھی حکومت ہوم ورک کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک اور ایشین بینک کی جانب سے ترقی جنگلات کیلئے ساڑے سات سوملین کے فنڈز منظور ہوچکے ہیں آئندہ ایک دوماہ میں اس کے ثمرات نظر آنا شروع ہوجائینگے ۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے 41 فیصد رقبے کی حفاظت وترقی کیلئے محکمہ جنگلات کے صرف2300 ملازمین تعینات ہیں یہ تعداد بہت کم ہے ۔ اس میں اضافے کی ناگزیر ضرورت ہے ۔ فاریسٹ چیک پوسٹوں کیلئے سٹاف بھی دستیاب نہیں ہے ۔ محکمہ جنگلات حکومت کے ریونیومیں بھی اضافہ کردیاہے۔ اس کے باوجود محکمہ مالیات کی جانب سے محکمہ مالیات کی جانب سے محکمہ جنگلات کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک برتا جارہاہے۔

انوہں نے کہاکہ محکمہ وائلڈ لائف فشریربھی اہم محکمہ جات ہیں ان مٰن بھی سٹاف کی کمی ہے ۔ میرپور ڈویژن میں دیواپٹالہ میں ایک پارک میں صرف ایک گارڈ تعینات ہے پیرچناسی کے مقامپر چڑیا گھر بنایاجارہاہے بنجوسہ اور میرپور میں بھی چڑیا گھر بنائیں گے ۔ تاہم اب وائلڈ لائف کنزور یشن فنڈز قائم ہوچکاہے۔ وائلڈ الا ئف ایکٹ 2014 بھی اسمبلی نے پاس کرلیاہے۔

وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب کی پٹہکہ آمد کے موقع پر سیکرٹری جنگلات وائلڈ لائف فشریز فرحت علی میر بھی موجود تھے وزیرجنگلات نے پٹہکہ میں وائلڈ لائف انفارمیشن سنٹر کی عمارت کی تعمیراور انصرام اراضی پراجیکٹ کے پٹہکہ میں دفتر کی تعمیر اور قیام پرآفیسران ڈی ایف او منظور مقبول ، ڈی ایف او سید مقبول حسین شاہ ، رینج آفیسر امتیاز کاظمی ، کو شاباش دی اس موقع پر سیکرٹری محکمہ فرحت علی میر نے وزیر جنگلات کو زبانی بریفننگ دی اور مستقبل کے پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی کے بار میں روشنی ڈالی ۔