پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کی سہولت ، دیہی آبادی کی مشکلات کے خاتمے کیلئے سڑکوں کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے ہیں، ڈی سی او اوکاڑہ

منگل 19 مئی 2015 19:53

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ دیہی سڑکیں علاقائی ترقی کے لئے بنیاد فراہم کرتی ہیں اور پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کی سہولت اور دیہی آبادی کی مشکلات کے خاتمہ کے لئے دیہی روڈز کی تعمیر کے لئے کروڑوں روپے مختص کئے ہیں شہری اور دیہی علاقوں کو برابری کی سطح پر لانے اور ترقی و خوشحالی کے ثمرات کو بلا امتیاز عوام تک پہنچانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جارہا بہترین کوالٹی کی سڑکیں متسقبل کی ضرورتیں بھی پوری کریں اور تہذیبی سفر کے ارتقاء میں بھی معاون ثابت ہوں گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہبور،طبروق اور ملحقہ علاقوں کی زیر تعمیر سڑکوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدائیت کی کہ نئی بننے والی سڑکیں پائیداری میں اپنی مثال آپ ہونی چاہییں وسائل کو کفایت اور سمجھ داری سے استعمال کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اور علاقہ ان منصوبوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :