ایگزیکٹ پر الزامات ثابت ہونے پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے: قائد ایم کیو ایم الطاف حسین

muhammad ali محمد علی منگل 19 مئی 2015 22:46

ایگزیکٹ پر الزامات ثابت ہونے پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے: قائد ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 مئی 2015 ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ پر الزامات ثابت ہونے پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ کی جعلسازی کے اسکینڈل کے معاملے پر الطاف حسین کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایگزیکٹ کے معاملے کی اعلی سطحی تحقیقات کروائی جائیں۔ اگر الزامات ثابت ہوجائیں تو ایگزیکٹ ملک سے غداری کا مرتکب ہوا ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر ایگزیکٹ کے ایگزیکٹیو پوسٹ پر فائز تمام افراد کو حراست میں لے کر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور آرٹیکل 6 کے تحت ان پر مقدمہ چلایا جائے۔