ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت اختیار نہیں کر رہا: نبیل گبول

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مئی 2015 00:02

ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت اختیار نہیں کر رہا: نبیل گبول
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 مئی 2015 ء) سابق رکن اسمبلی نبیل گبول کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں اعلان کردیں گے کے وہ کس جماعت میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ 10 سے 15 روز میں باقائدہ اعلان کردیں گے کہ وہ کس جماعت میں شمولیت اختیار رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہ سکتے تاہم وہ ایم کیو ایم میں واپس نہیں جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :