امتحانات میں کاپی کلچر کا خاتمہ اورنئی نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ، نذیر احمد چاکرانی

بدھ 20 مئی 2015 16:47

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے کوآرڈینیٹر برائے تعلیمی بورڈ نذیر احمد چاکرانی نے کہا ہے کہ امتحانات میں کاپی کلچر کا خاتمہ اورنئی نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کراچی کے مختلف امتحانی سینٹرز کا جس میں جناح گورنمنٹ کالج بوائز ‘ شپ اونرز کالج بوائز اور اپوا کالج برائے خواتین شامل ہیں ‘کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امتحانی سینٹرز کے دوروں کا مقصد جاری امتحانی عمل کا جائزہ لینا ہے ۔ نذیر احمد چاکرانی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ طالب علموں پر امتحانی مراکز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی نافذ کریں اور کسی بھی طالب علم کو پرچے کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولر محمد زبیر ‘ محمد فاروق بگٹی ‘ سیکشن آفیسر چیف منسٹر ہاؤس اور علیم الدین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :