سانحہ کراچی کی سازش کس نے کہاں تیار کی، پتہ لگا لیا گیا: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مئی 2015 18:55

سانحہ کراچی کی سازش کس نے کہاں تیار کی، پتہ لگا لیا گیا: وفاقی وزیر داخلہ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20مئی 2015 ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دعوہ کیا ہے کہ پتہ لگایا لیا گیا ہے کہ سانحہ کراچی کی سازش کس نے کہاں تیار کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے انکشاف کیا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے پتہ لگا لیا گیا ہے کہ سانحہ کراچی کی سازش کس نے کہاں تیار کی۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ایجنسیاں اس سازش کی تمام تفصیلات سے آگاہ ہوچکی ہیں۔ اس سازش میں ملوث چند اہم افراد اور سازش کے ماسٹر مائینڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار کیا گیا ماسٹر مائینڈ شخص گزشتہ کئی برس سے سیکورٹی اینسیوں کو مطلوب تھا۔ چوہدری نثار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس کیس کی تفتیش میں پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے بہت محنت کی اسلیئے انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔