قائداعظم یونیورسٹی کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جائے۔وائس چانسلر کی حکومت سے اپیل

بدھ 20 مئی 2015 20:16

اسلام آباد ۔ 20مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ یونیورسٹی کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جائے۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں خلل پیش آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال بھی حکومت نے یونیورسٹی کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی قرار دیا تھا، اس سال بھی یونیورسٹی کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کیلئے موجودہ حکومت کے اعلی حکام نے یونیورسٹی کیلئے خصوصی فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور وہ خود بھی اس سلسلہ میں اعلی حکام سے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :