Live Updates

پی ٹی آئی لاہو رکی طرف سے پارٹی کارکنوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب آج ایوان اقبال میں منعقد ہوگی

چوہدری سرور مہمان خصوصی ہونگے،خواتین ورکرز کیلئے 23مئی کوعلیحدہ تقر یب ضلعی صدر کی رہائش گا ہ پر ہوگی، ریحام خان اسناد تقسیم کرینگی نمایا ں کارکردگی والے پانچ ہزار کارکنو ں کا انتخاب ، ہر شعبے سے ورکرز شرکت کرینگے ‘ صدر تحریک انصاف لاہور عبدالعلیم خان کی گفتگو

بدھ 20 مئی 2015 21:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) تحریک انصاف لاہو رکی طرف سے پارٹی کارکنوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب آج (جمعرات )سہہ پہر5بجے ایوان اقبال میں منعقد ہوگی جہاں سابق گورنر اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر چوہدری محمد سرور مہمان خصوصی ہونگے جہاں نمایا ں کارکردگی والے ہر شعبے سے ان کارکنوں کو تعریفی اسناد دی جائینگی جنہوں نے 14اگست کے لانگ مارچ، اسلام آبادکے 126روزہ دھرنے اور 15دسمبر کی لاہور کی شٹ ڈاؤن کال میں فعال طور پر کام کیاپی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں بتایا کہ پارٹی کارکن ہمارا اصل سرمایہ ہیں جن کو عزت دینے کے لیے یہ تقریب منعقد کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ایوان اقبال میں پارٹی کارکنوں کی خدمات کا اعتراف کیا جارہا ہے جب کہ خواتین ورکرز کے لیے علیحدہ تقریب انکی رہائش گا ہ پر منعقد ہوگی جہاں ریحام خان تعریفی اسناد تقسیم کرینگی واضح رہے کہ ریحام خان 23مئی بروز ہفتہ لاہور میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یتیم بچیوں کے لیے قائم "اپناگھر"کا دورہ کرینگی جس کے بعد انکے اعزاز میں ضلعی صدر پی ٹی آئی عبدالعلیم خان عشائیہ دینگے جہاں پارٹی کے شعبہ خواتین سے عہدیداران اور ورکرز شریک ہونگی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف لاہور کی طرف سے 21مئی کی تقریب کے لیے تمام ٹاؤنزاور شعبہ جات کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ، عمران ٹائیگرو ٹائیگرس فورس ،پی ٹی آئی لائر ز ونگ، ٹریڈرز ونگ، ٹیچر ز ونگ، سپورٹس ونگ ، یوتھ ونگ اور دیگر شعبے شامل ہیں ۔لاہور شہر کے ٹاؤن صدور بھی اپنے عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ ایوان اقبال پہنچیں گے اس ضمن میں گفتگوکرتے ہوئے ضلعی صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ جن کارکنوں نے سیاسی جدوجہد میں مارے کھائی ہیں پارٹی انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی اور 21مئی کی تقریب ایسے کارکنوں کے لیے منعقد کی جارہی ہے ۔

اس موقع پر ایم پی اے میاں اسلم اقبال اور سنئیر نائب صدر شعیب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل لاہور ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،حکمرانوں کے پاؤں اُکھڑ چکے ہیں اور لاہور شہر اب پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت ہوگا ،پارٹی کے ضلعی رہنماؤں جمشید اقبال چیمہ ،میاں حامد معراج ،میاں افتخار،حافظ فرحت عباس، مہر واجد عظیم ،میاں یامین ٹیپو ،خواجہ جمشید امام اور سردار کامل عمر نے بھی خطاب کیا جبکہ ظہیر عباس کھوکھر،میاں محمود احمد ، منشاء سندھو ،طارق ثناء باجوہ ،عبدالکریم کلواڑ ،ڈاکٹر شاہد صدیق ،رانا ضمیر ڈیال،شہزاد سہیل ،راشد ریاض ،پی ٹی آئی کے کونسلرز فیصل حاکم بھٹی ،اُستاد رشید ،راجہ شہزاد ا ، فیصل اعوان اور تیمور اختر ،میاں جاوید علی ،فرخ جاوید مون شیخ عامر نے شرکت کی اور پارٹی کی طرف سے کارکنو ں کو تعریفی اسناد دینے کے فیصلے کو سراہا گیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات