وزیراعلی پرویزخٹک کا ڈی ایس پی خان بہادر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 20 مئی 2015 22:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے گلبہار پشاور میں انسداد دہشت گردی کے ڈی ایس پی خان بہادر پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت مذمت کی ہے اور فائرنگ سے ڈی ایس پی خان بہادر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے مجرموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے اور شہید ڈی ایس پی کے بچوں اور دیگر لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اُنہوں نے کہاکہ فرائض کی انجام دہی پر مامور پولیس افسر کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے وزیراعلیٰ نے شہید ڈی ایس پی کے لواحقین سے تعزیت کر تے ہوئے دُعا کی کہ اﷲتعالیٰ ڈی ایس پی خان بہادر کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ عظیم صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔