سانحہ صفورا سندھ پولیس کیلئے چیلنج تھا‘تین دن کے قلیل عرصے میں سانحہ کے ملزمان کو پکڑ لیا، حملے میں 15ملزمان ملوث تھے
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی نجی ٹی وی سے بات چیت
بدھ 20 مئی 2015 22:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سانحہ صفورا چورنگی کے ملزمان کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ صفورا سندھ پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا، تین دن کے قلیل عرصے میں سانحہ کے ملزمان کو پکڑ لیا، حملے میں 15ملزمان ملوث تھے۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا سندھ پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا تو ہم نے کوشش کر کے تین دنوں میں ملزمان کو تلاش کرلیا، آرمی چیف سمیت سب نے ہماری اس کوشش کو سراہا جو ہمارے لئے قابل فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ماسٹر مائند سعد عزیز تھا، سبین محمود کا قتل اس شخص نے کیا، ان کا پورا گروہ تھا، اس گروہ نے اور بھی بہت سے افراد کو قتل کیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، یہ گروہ گزشتہ آٹھ یا نو سال سے مختلف سر گرمیوں میں سرگرم تھا، صفورا حملے کا ماسٹر مائنڈ طاہر منہاس تھا، یہ گروپ بوہری کمیونٹی پر بھی حملے میں ملوث تھا، ملزمان کی جے آئی ٹی کی جائے گی پھر ان کی سمت کا پتہ چلے گا۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.