امریکہ نے اسامہ کے کمپاؤنڈ سے برآمد کی گئی دستاویزات جاری کر دیں

اسامہ امریکہ پر حملہ کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے ،سی آئی اے کا دعویٰ

بدھ 20 مئی 2015 22:57

امریکہ نے اسامہ کے کمپاؤنڈ سے برآمد کی گئی دستاویزات جاری کر دیں

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) امریکا نے ایبٹ آباد آپریشن کے دوران القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے برآمد ہونے والی دستاویزات جاری کر دیں،سی آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ امریکا پر حملہ کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے ایبٹ آباد آپریشن کے دوران القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے برآمد ہونے والی دستاویزات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

مئی2011 میں حملے کے دوران ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے برآمد ہونے والے دستاویزات میں القاعدہ جنگجوؤں کو لکھے گئے خطوط اور مختلف مصنفین کی انگریزی اور عربی کتابیں شامل ہیں۔ دستاویزات کی بنیاد پر سی آئی اے نے دعویٰ کیا کہ اسامہ بن لادن مغرب پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ اسامہ نے ایک خط میں ساتھیوں سے کہا کہ وہ مغرب پر حملے کے لیے نوجوانوں کو تربیت دیں اور مشرق وسطیٰ میں حکومت کے خلاف جنگ بند کرنے اور تمام توجہ امریکا سمیت مغرب کو نشانہ بنانے پر صرف کریں۔

متعلقہ عنوان :