Live Updates

جوڈیشل کمیشن میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ چندوی وی آئی پی حلقوں میں 30فیصداضافی بیلٹ پیپرزآراوزکی ڈیمانڈپربھیجے گئے ، عمران خان،اب یہ بات سامنے آئے گی کہ کتنے تھیلوں میں فارم 14اور15نہیں ہیں ،پہلے فیزمیں کامیابی ملی تیسرے فیزمیں بتائیں گے دھاندلی میں کون کون ملوث تھا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 20 مئی 2015 23:52

اسلام آباداُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ چندوی وی آئی پی حلقوں میں 30فیصداضافی بیلٹ پیپرزآراوزکی ڈیمانڈپربھیجے گئے ،اب یہ بات سامنے آئے گی کہ کتنے تھیلوں میں فارم 14اور15نہیں ہیں ،پہلے فیزمیں کامیابی ملی تیسرے فیزمیں بتائیں گے دھاندلی میں کون کون ملوث تھا۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن میں یہ بات واضح ہوگئی کہ چندوی آئی پی حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرزگئے ہیں ،آراوزنے الیکشن کمیشن سے اضافی بیلٹ پیپرزکامطالبہ کیا،الیکشن کمیشن کوان آراوزسے پوچھناچاہئے تھاکہ اضافی بیلٹ پیپرزکیوں مانگے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کئی حلقوں میں تین فیصداضافی بیلٹ پیپرزگئے ،مگربعض حلقے جوکہ چندہیں ان میں سے ایک میں ایک لاکھ 26ہزاراورایک میں 80ہزاراضافی بیلٹ پیپرزدیئے گئے ۔

(جاری ہے)

30فیصداضافی بیلٹ پیپرزبھیجنے کامقصدکیاتھا۔انہوں نے کہاکہ آراوزنے خودبیٹھ کرنتائج بنائے دوسرامعاملہ فارم 14اور15کاہے جوکہ غائب ہیں ابھی یہ آنے والاہے کہ کتنے تھیلوں میں فارم 14اور15نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن یہ وضاحت نہیں کرسکی کہ کہیں کم اورکہیں زیادہ بیلٹ کیوں بھیجے گئے اورادھرادھردھیان بانٹ رہی ہے مجھے اندازہ نہیں پپوکون ہے ۔

انہوں نے کہاکہ این اے 122کامقدمہ ابھی ٹریبونل میں ہے ،اس حلقے میں 73ہزاربیلٹ پیپرزکی تصدیق نہیں ہوئی ،6ہزارجعلی ہیں اورکچھ ووٹ ڈبل ہیں میں 8000سے ہاررہاہوں ۔انہوں نے کہاکہ فخرالدین جی ابراہیم کے پاس کچھ نہیں تھاساراانتخابات صوبائی الیکشن کمشنرچلارہے تھے ،فخروبھائی کوجوڈیشل کمیشن میں بلانے کاکوئی فائدہ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ابھی مقدمہ شروع ہواہے چیف جسٹس افتخارچوہدری سے کبھی معافی نہیں مانگی ان کے ساتھ میرامقدمہ چل رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن تحقیقات کررہی ہے مقدمہ کی سماعت نہیں وہ کسی کوبھی خودبلاسکتاہے ۔ابھی ہم نے کچھ شواہددیئے ہیں جوپہلافیزہے ،تیسرے فیزمیں بتائیں گے کہ دھاندلی میں کون کون ملوث تھاابھی بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :