مشہور ہاری رہنما حیدر بخش جتوئی کی 45ویں برسی منائی گئی
جمعرات 21 مئی 2015 11:32
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) مشہور ہاری رہنما حیدر بخش جتوئی کی 45ویں برسی منائی گئی۔ حیدر بخش جتوئی 7 اکتوبر 1900ء کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ 1922ء میں انہوں نے بمبئی یونیورسٹی سے گریجویشن اور 1923ء میں آنرز کیا۔ بعد ازاں وہ سرکاری ملازمت سے وابستہ ہوگئے اور ڈپٹی کلکٹر کے عہدے تک پہنچے۔1943ء میں حیدر بخش جتوئی نے سرکاری ملازمت کو خیرباد کہا اور ہاریوں کی تحریک میں شامل ہوگئے۔
1946ء میں وہ سندھ ہاری کمیٹی کے صدر منتخب ہوئے۔ 1950ء میں ہاری کونسل نے ان کا مرتب کردہ آئین منظور کرلیا اور اسی برس ان کی جدوجہد کے نتیجے میں حکومت سندھ نے قانون زراعت منظور کرلیا۔حیدر بخش جتوئی نے سندھ کے ہاریوں کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں زندگی کے سات برس جیل میں گزارے۔(جاری ہے)
1969ء میں ان پر فالج کا حملہ ہوا جس کے باعث وہ صاحب فراش ہوگئے اور 21 مئی 1970ء کو ان کا انتقال ہوگیا۔
حیدر بخش جتوئی ایک بلند پایہ شاعر تھے۔ برصغیر پاک و ہند کی جدوجہد آزادی پر لکھی گئی ان کی نظم ’جو آزادی قوم کے نام سے شائع ہوئی تھی، ان کی شاہکار نظم سمجھی جاتی ہے۔ ان کی دیگر کتابوں میں دریا ھ شاہ‘ تحفہ سندھ‘ ھاری گیت‘ ھاری انقلاب اور سندھ پیاری شامل ہیں۔حیدر بخش جتوئی کو سندھ کے عوام نے ”بابائے سندھ“ کا خطاب عطا کیا تھا اور وہ ہر طرح سے اس خطاب کے اہل تھے۔ 2000ء میں ان کی وفات کے 30برس بعد حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتیاز کا اعزاز عطا کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.