Live Updates

اسلام آباد : چئیر مین نادرا نے آج اجلاس میں نیا انکشاف کیا، ابھی تو گیم شروع ہوئی ہے بہت کچھ سامنے آئے گا، جوڈیشل کمیشن کے باہر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 مئی 2015 16:21

اسلام آباد : چئیر مین نادرا نے آج اجلاس میں نیا انکشاف کیا، ابھی تو گیم ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مئی 2015 ء) : جوڈیشل کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ آج کے اجلاس میں چئیر مین نادرا نے نیا انکشاف کیا ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ہمیں مقناطیسی سیاہی چاہئیے لیکن چئیر مین نادرا نے کہا ہے کہ سیاہی مقناطیسی ہونے ہا نہ ہونے کوئی فرق نہیں پڑتا.

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ انگوٹھے کا نشان جب واضح ہی نہیں ہے تو کیسے پڑھا جا سکتا ہے اور چئیر مین نادرا کیے کہہ سکتے ہیں کہ ووٹ جعلی نہیں ہے، میں نے بھی کہا کہ الیکشن آر او تھا ، آصف زرداری نے بھی یہی کہا کہ الیکشن آر او تھا، وزیر داخلہ نے بھی ایک بیان میں کہا کہ 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوئی، یہ سب کچھ سامنے آ گیا ہے، ابھی تو گیم شروع ہوئی ہے ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات