Live Updates

آزادکشمیر کے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ‘آئندہ انتخابات میں بیرسٹر سلطان کی قیادت میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائیگی ‘بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر کے وزیراعظم ہونگے

تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی راہنما راجہ ندیم خان کی بات چیت

جمعرات 21 مئی 2015 17:07

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی راہنما راجہ ندیم خان نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ،آئندہ انتخابات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائیگی اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر کے وزیراعظم ہونگے، ڈینگیں مارنے والے اور نسل در نسل عوام کو بیوقوف بنانے والوں کو اپنی شکست صاف دکھائی دے رہی ہے آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے تحریک انساف آزاد خطہ میں حقیقی تبدیلی کی خواہاں ہے اور آزاد خطہ کے عوام پر مسلط نام نہاد عوامی نمائندوں نے گزشتہ چھ دہائیوں سے آزاد خطہ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا تحریک انصاف ان ساری محرومیوں کا بہتر ازالہ کرے گی ہمارا اگلا ہدف آزادکشمیر میں ہونے والے عام انتخابات ہیں چار حکومتوں وفاق ،پنجاب،سند ھ اور آزادکشمیر کو شکست دے کر آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے ثابت کر دیا کہ آزاد کشمیر بھر کے عوام کو کرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلانے کیلئے مزید جدوجہد تیز کریں گیاانہوں نے کہا کہ کارکنان قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ولولہ انگیزقیادت میں متحد ومنظم ہیراجہ ندیم خان نے کہاکہ جو لوگ قوم کے ٹیکسز کے پیسہ پر اپنی سات نسلوں کیلئے محل اور انہیں قوم کاخون چوسنے کیلئے تیار کررہے ہیں اب مکرومنصوبے شرمند تعبیر نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنس اور پی پی نے ساٹھ سال تک ریاست کااستحصال کیامسلم لیگ پرانا شکاری نیا جال کے مترادف جھانسہ ہے ۔ عوام باخبر رہیں ۔ اور خطہ میں تبدیلی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کاساتھ دیں اگر عوام نے اپنی حالت بدلنے کیلئے کردار ادا نہ کیامایوسیاں میرٹ پامالی ، غنڈہ گردی مقدر بن جائے گی ۔ کشمیر اپنا حقوق اور انصاف کردیں جس کے لیے تحریک انصاف سے تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حاصل کرکے حکومت بنائے گی اور کرپشن خوروں کوجیل میں ڈالیں۔اور تحریک انصاف آزادکشمیر کے عوام کوسہولیات ان کی دہلیزپر پہنچائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات