چمبہ موہر ی آمد پر چوہدری محمد اشرف کا شاندار استقبال کیا جائے گا‘نورحسین انقلابی

جمعرات 21 مئی 2015 17:08

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنماء نورحسین انقلابی نے کہا ہے کہ چمبہ موہر ی آمد پر چوہدری محمد اشرف کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ چوہدری اشرف عوامی ایم ایل اے ہیں اور میرپور کے شہریوں کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں۔ انکی قیادت میں عوامی مسائل حل ہوں گے۔ شریک چےئرمین آصف علی زرداری، محترمہ فریال تالپور اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے انکو پیپلز پارٹی میں شامل کر کے ایک اچھا اقدام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی میرپور میں پہلے سے زیادہ مضبوط جماعت بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری نور حسین انقلابی نے کہا کہ چمبہ موہری میں آج چوہدری محمد اشرف کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ چمبہ موہری، کھاڑک، خانپور اور دیگر دیہی علاقوں سے عوام اپنے محبوب لیڈر کا استقبال کرنے کے لیے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ انھوں نے کہا کہ چوہدری محمد اشرف مخلص، نڈر اور شہریوں کا درد رکھنے والے انسان ہیں ۔انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں چوہدری محمد اشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر میرپور کی سیٹ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو تحفہ میں دیں گے۔