کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کی طرف سے شہید رہنماؤں کو خراج عقیدت

جمعرات 21 مئی 2015 18:18

مظفرآباد ۔ 21مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیر اہتمام آج مظفر آباد میں ایک تقریب میں ممتاز آزادی پسند رہنماؤں میر واعظ مولوی محمد فاروق اورخواجہ عبدالغنی لون کوانکی شہادت کی برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تقریب کا ہتمام حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ اورکشمیر لبریشن سیل نے مظفر آباد پریس کلب میں کیا تھا۔

کل جماعتی حریت کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے تقریب سے سرینگر سے ٹیلی فونک خطاب کیا ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار اداکرے۔اس موقع پر سید یوسف نسیم ، حسن البناء، سید فیض نقشبندی ، الطاف حسین وانی ، منظور احمد شاہ ، محمد شفیع ڈار ، اعجاز احمد شاہ ، سلیم ہارون، انجینئر مشتاق احمد، تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے لیڈر خواجہ فاروق ،پیپلز پارتی کے مرتضی گیلانی ، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے عتیق الرحمن اور دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل پر زوردیا ۔ انہوں نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور جدوجہد آزادی کواسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :