فاروق رحمانی کا میر واعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو خراج عقیدت

جمعرات 21 مئی 2015 18:18

اسلام آباد ۔ 21مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے ممتاز کشمیری آزادی پسند رہنماؤں میر واعظ مولو ی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو ان کی شہادت کی برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آبا د میں جاری بیان میں کہا کہ شہدائے کشمیر نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ی اپنے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زورد یا کہ وہ انہیں فوری طور پر پاسپورٹ جاری کرے تاکہ وہ اپنی علیل بیٹی کی عیادت کیلئے سعودی عرب جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ حریت رہنما کو پاسپورٹ سے محروم رکھا انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے ۔