وفاقی تعلیمی اداروں میں جون کے دوسرے ہفتے میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کی تجویز زیر غور ہے، شہباز اے ریاض

جمعرات 21 مئی 2015 19:22

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) وفاقی نظامت تعلیمات نے جون کے دوسرے ہفتہ سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات دینے پر غور شروع کردیا ۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات شہباز اے ریاض نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔

(جاری ہے)

2015ء“ کو بتایا کہ 11 جون یا 12 جون کو موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ تعطیلات 10 اگست تک ختم کر دی جائیں گی تاکہ طلبہ و طالبات 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق حکام کے درمیان اجلاس ہو رہے ہیں اور حتمی فیصلہ جلد کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :