گرل فرینڈکا بہیمانہ قتل۔ سر کو کھمبے پر ٹانگ دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 21 مئی 2015 20:09

گرل فرینڈکا بہیمانہ قتل۔ سر کو کھمبے پر ٹانگ دیا

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مئی۔2015ء) ایک شخص کو اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد اس کا سرکھمبے سے لٹکانے پر 50 سال قید کی سزا ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 38 سالہ کرسٹوفر سرنا کا تعلق جنوب مغربی فلوریڈا ہے۔ اسے جولائی 2011 میں نارتھ نیپلز ایریا کے علاقے مین واقع اس کے اپارٹمنٹ میں خون میں لت پت اور کپکپاتے ہوئے پایا گیا۔ اسکے پاس ہی اس کی گرل فرینڈ کا سر پڑا تھا جسے کسی دھاتی راڈ سے الگ کیا گیا تھا۔

گرل فرینڈ کا عریاں جسم ا سکے بیڈ روم میں پایا گیا۔ پچھلے سال تک اس پر پاگل پن کے حوالے سے مقدمہ چل رہا تھا مگر اس کے بعد اس پر باقاعدہ قتل کا مقدمہ چلایا گیا۔ جو پولیس افسر سب سے پہلے موقع واردات پر پہنچا، اس کا کہنا تھا کہ اپارٹمنٹ میں اتنا خون تھا کہ جس سے سارے اپارٹمنٹ کا فرش سرخ ہوجائے۔

(جاری ہے)

پولیس افسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے درجنوں جرائم دیکھے ہیں مگر یہ موقع واردات دیکھ کر اس کے جسم میں بھی اینٹھن ہونے لگی۔

مقتولہ سوزانے بشپ تین بچوں کی ماں تھی اور ایک بیکری پر عارضی نوکری کرتی تھی۔ دوستوں کے مطابق وہ بہت رحم دل تھی۔ قتل کے بعد سوزانے کی بہن نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جو ہمیشہ کے لیے آپ کی زندگی کو بدل دیتے ہیں اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو آپ کو ہمیشہ کے لیے بدل دیتےہیں۔یہ وہی دونوں طرح کے دن ایک ساتھ آگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :