دہشتگردی کیخلاف ہماری جنگ آج کیلئے نہیں آئندہ نسلوں کیلئے ہے ،جنرل راحیل شریف
جنگیں صرف فوجیں تنہاء نہیں لڑا کرتیں،پوری قوم کی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے آپریشن ضرب عضب میں قابل ذکر کامیابیوں سے شہری علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کیلئے ماحول پیداہو چکا ہے، آرمی چیف کا کمانڈاینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے موقع پر خطاب
جمعرات 21 مئی 2015 20:15
راولپنڈی/ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف ہماری جنگ آج کیلئے نہیں آئندہ نسلوں کیلئے ہے ،جنگیں صرف فوجیں تنہاء نہیں لڑا کرتیں اس کیلئے پوری قوم کی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے، آپریشن ضرب عضب میں قابل ذکر کامیابیوں سے شہری علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کیلئے ماحول پیداہو چکا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو کمانڈاینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ صرف محفوظ پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہو سکتا ہے ۔ دہشتگردی اور انتہاء پسندی کیخلاف ہماری جنگ آج کیلئے نہیں بلکہ ہماری آئندہ نسلوں کیلئے ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنگیں صرف فوجیں تنہاء نہیں لڑا کرتے اس کیلئے پوری قوم کی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے ہمیں درپیش خطرات پیچیدہ اور کثیر جہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں رد عمل کا روایتی میکنزم موثر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں قابل ذکر کامیابیوں سے شہری علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کیلئے ماحول پیدا ہو چکا ہے ۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کوئٹہ آمد پر کمانڈر جنوبی کمان لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا ۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.