انوکھا رشتہ ،بھارت میں ماں نے بیٹے کے رشتے کے لئے دلہن کے بجائے ’’دلہا‘‘ کا اشتہار دیدیا

جمعرات 21 مئی 2015 21:35

انوکھا رشتہ ،بھارت میں ماں نے بیٹے کے رشتے کے لئے دلہن کے بجائے ’’دلہا‘‘ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) بھارت میں ایک ماں نے بیٹے کے لیے دلہن کی بجائے موزوں دلہا کی تلاش کا عجیب و غریب اشتہار دے کر سبھی کو حیران کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے کی والدہ نے ممبئی کے ایک اخبار میں اشتہار دیا کہ انہیں اپنے 36 سالہ بیٹے کے لے موزوں دلہا چاہئے جس میں ذات پات کی کوئی قید نہیں۔ اخبار کے مطابق اس اشتہار کے بعد ہارش نامی لڑکے کوایک درجن سے زائد خواہش مند افراد نے شادی کی پیشکش کی ہے جب کہ ہارش آئیر کا کہنا تھا کہ دیگر ماؤں کی طرح میری ماں کو بھی میری شادی کی فکر ہے اسی لیے انہوں نے اخبار میں اشتہار دیا۔

اشتہار کے جواب میں جن لوگوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی ہے اس پر والدہ غور و خوض کر رہی ہیں۔ہارشآئیر نے بتایا کہ ابتدا میں تمام ہی بڑے اخبارات نے یہ کہہ کر ان کا اشتہار شائع کرنے سے انکار کردیا کہ بھارت میں ہم جنس پرستوں کی شادی قانوناً جرم ہے اور اس اشتہار سے انہیں قانونی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے تاہم ان کا اشتہار ایک اخبار نے شائع کرہی دیا جس پر وہ اس اخبار کے بے حد شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت میں ہم جنس پرستوں کی شادی قانوناً جرم ہے، 2009 میں دلی ہائی کورٹ نے ایک کیس کے دوران ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کو قانونی قرار دے دیا تھا تاہم 2013 میں بھارت کی عدالت عظمیٰ نے دلی ہائی کورٹ کے احکامات کوکالعدم قراردیتے ہوئے ایک بار پھر ہم جنس پرست شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :